Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر  سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات  سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Aug 22nd 2025, 10:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل  عاصم منیر  سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  سے چینی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات  سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور علاقائی و عالمی فورمز پر قریبی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جب کہ آرمی چیف نے مشکل حالات میں چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے دونوں ممالک اپنا مشترکہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Advertisement
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار

  • ایک دن قبل
فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا

فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا

  • 6 گھنٹے قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 4 دن قبل
ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز

  • 5 گھنٹے قبل
جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

  • ایک دن قبل
لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق

لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک

خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم

لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 6 گھنٹے قبل
ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا 

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا 

  • ایک دن قبل
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

  • 44 منٹ قبل
Advertisement