سینئر صحافی خاور حسین کی موت سے متعلق سندھ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، خودکشی قرار
رپورٹ کے مطابق خاور حسین کو سر میں انتہائی قریب سے گولی ماری گئی (جسے "کانٹیکٹ شاٹ" کہا جاتا ہے) جو کہ خودکشی کے دعوے کی طبی توثیق کرتی ہے


سندھ پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے سینئر رپورٹر خاور حسین کی موت کو خودکشی قرار دیتے ہوئے اپنی 8 صفحات پر مشتمل رپورٹ مکمل کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خاور حسین نے 16 اگست کی رات 9 بج کر 58 منٹ سے 10 بج کر 35 منٹ کے درمیان خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ کمیٹی نے واقعے سے متعلق تمام سی سی ٹی وی فوٹیج، پوسٹ مارٹم، اور فرانزک شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا، جس کی روشنی میں کسی تیسرے فرد کی مداخلت، قتل یا حادثاتی فائرنگ کے امکانات کو خارج کر دیا گیا۔
کراچی سے سانگھڑ تک سفر کی مکمل نگرانی
رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی سے سانگھڑ تک خاور حسین کی نقل و حرکت کو مختلف مقامات پر دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریک کیا گیا۔ ان کی گاڑی ہوٹل کے باہر تقریباً دو گھنٹے کھڑی رہی، اس دوران کوئی شخص ان کے قریب نہیں آیا، نہ ہی گاڑی میں داخل ہوا۔
میڈیکل رپورٹ اور پوسٹ مارٹم کے نتائج
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاور حسین کو سر میں انتہائی قریب سے گولی ماری گئی (جسے "کانٹیکٹ شاٹ" کہا جاتا ہے) جو کہ خودکشی کے دعوے کی طبی توثیق کرتی ہے۔ فرانزک ماہرین کے مطابق گولی نے دماغ اور کھوپڑی کو شدید نقصان پہنچایا، جو فوری موت کی وجہ بنا۔
خاور حسین کی دوبارہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پر مشتمل ٹیم میں پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم خان (چیئرمین)، ڈاکٹر وحید علی، اور ڈاکٹر عدیل راجپوت شامل تھے، جنہوں نے رپورٹ پر دستخط کیے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- ایک دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 2 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 2 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- ایک دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 2 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- ایک دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل

