سپریم کورٹ نے نیب کیس میں سزا یافتہ سابق ڈپٹی سیکرٹری کو الزامات سے بری کر دیا
سابق ڈپٹی سیکرٹری سردار حسین کو 2015 میں کرپشن کے الزام میں 3 سال قید اور 45 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ انہوں نے 2018 میں سپریم کورٹ میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کیس میں سزا کاٹنے والے سابق ڈپٹی سیکرٹری سردار حسین کو کرپشن کے الزامات سے بری کر دیا۔
عدالت نے 14 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جو جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریر کیا۔ فیصلے کے مطابق، سردار حسین 3 سال قید کی سزا بھگت چکے ہیں، تاہم ان کے خلاف کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں بنتا۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ بوگس چیک جاری کرنے کا اعتراف متعلقہ کیشیئر پہلے ہی کر چکا ہے، جبکہ سردار حسین کے خلاف نہ تو کسی قسم کے مالی فائدے کا ثبوت پیش کیا گیا، اور نہ ہی ان کے اہلِ خانہ کے خلاف مالی فوائد حاصل کرنے کے شواہد موجود ہیں۔
عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ جب کسی فرد کے خلاف مالی بدعنوانی کے ثبوت ہی نہ ہوں، تو سزا دینا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔ چنانچہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سردار حسین کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ سابق ڈپٹی سیکرٹری سردار حسین کو 2015 میں کرپشن کے الزام میں 3 سال قید اور 45 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ انہوں نے 2018 میں سپریم کورٹ میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 2 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- ایک دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- ایک دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 2 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- ایک دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- ایک دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- ایک دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 2 دن قبل

