جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلا دیش کے لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات، دفاعی اور سلامتی امور پر تبادلہ خیال
بنگلہ دیشی معزز مہمان نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،ترجمان


راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیشی فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمان نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیش آرمی کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمان نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ دوران ملاقات چیئرمین جوائنٹ چیفس نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا،اور دونوں ممالک کےمابین دفاع اور سلامتی کے شعبے میں موجودہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بڑھتی ہوئی رفتار پر روشنی ڈالی اور دفاعی تعاون کی نئی راہوں کی نشاندہی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیشی معزز مہمان نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قرار دے دیا
- 17 منٹ قبل

انسٹاگرام کا نیا فیچر: ریلز کو آپس میں لنک کرنے کی سہولت متعارف
- 3 گھنٹے قبل

شہر میں اتنی بارش ہوئی کہ اگر کوئی طرم خان بھی آ جائے، تب بھی پانی فوری نہیں نکل سکتا ، مئیر کراچی
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی وبا، 1 لاکھ 64 ہزار مریضوں کا علاج
- 16 منٹ قبل

وفاقی حکومت نے نئے این ایف سی ایوارڈ کے لیے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا
- 19 منٹ قبل
سپریم کورٹ نے نیب کیس میں سزا یافتہ سابق ڈپٹی سیکرٹری کو الزامات سے بری کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی صورتحال پر بریفنگ
- 2 گھنٹے قبل

شاہد آفریدی کا صوابی میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، امدادی سامان تقسیم
- 3 گھنٹے قبل

سینئر صحافی خاور حسین کی موت سے متعلق سندھ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، خودکشی قرار
- 4 گھنٹے قبل

ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان میں حملہ: فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، مداحوں میں تشویش
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی
- 20 منٹ قبل