موثر مالیاتی حکمرانی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے تجویز کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو قومی خزانے کو ہر سال ایسے ہی بھاری نقصانات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں


آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2024-25 کی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک کے ٹیکس نظام میں سنگین بے ضابطگیاں اور انتظامی کمزوریاں موجود ہیں، جن کے نتیجے میں 789 ارب 92 کروڑ روپے کا مجموعی ٹیکس خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ مالی نقصان انکم ٹیکس کے شعبے میں ہوا، جہاں 480 ارب روپے سے زائد کا خسارہ سامنے آیا۔ اسی طرح سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی، اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی اربوں روپے کا نقصان رپورٹ کیا گیا۔
تشویشناک طور پر، ٹیکس وصولی کے ذمہ دار اداروں — ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو — کے فراہم کردہ ڈیٹا میں 57 ارب روپے کا فرق پایا گیا، جو مالیاتی نظام میں شدید عدم ہم آہنگی کی علامت ہے۔
رپورٹ میں ٹیکس نظام کی ناکامی کی وجوہات میں شامل ہیں:
جعلی انوائسز کا استعمال , ناقابل قبول اخراجاتی دعوے , آمدنی چھپانے کے حربے , نفاذ کے عمل میں کمزوریاں , قانونی استثنٰی کا غلط استعمال
آڈیٹر جنرل نے فوری اصلاحات، سخت نگرانی اور موثر مالیاتی حکمرانی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے تجویز کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو قومی خزانے کو ہر سال ایسے ہی بھاری نقصانات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- ایک دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- ایک دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل

