پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
چین پاکستان کا"آہنی دوست"ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں،فیلڈ مارشل


بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کی جانب سے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے وانگ ای کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک–چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،دنیا میں پیدا ہوتے غیریقینی حالات میں مضبوط پاک چین تعلقات کوفروغ دینا علاقائی امن و استحکام کیلئے سودمند ہے۔
پاکستان کے دورے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے حوالے سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پرعملدرآمد کی بھرپورحمایت کی ہے۔
وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اپنی پڑوسی سفارت کاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے، وقت کے کڑے امتحانات کے باوجود پاک–چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، دونوں ممالک ایک مضبوط روایتی دوستی قائم کر چکے ہیں۔
چینی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا، چین عالمی امور میں پاکستان کے بڑے کردار کا خیرمقدم کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا"آہنی دوست"ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا پاکستانی قوم کامتفقہ مؤقف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں قیمتی تعاون پر چین کی قیادت سے اظہارِ تشکر کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی فوج انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے، پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانے کی کوشش جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ پاک چین دوستی مزید مستحکم بنانے کیلئے اقدامات اور ترقی کی راہ پرسفر جاری رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورے میں وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں تھیں۔
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کے لیے "پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور" کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا
- 4 گھنٹے قبل

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس :اسحاق ڈار کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے
- 8 گھنٹے قبل

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- 7 گھنٹے قبل
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 4 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 3 گھنٹے قبل

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 4 گھنٹے قبل

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 8 گھنٹے قبل

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 8 گھنٹے قبل