پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا عالمی ریکارڈ: 14 ٹاوی سرجریز کے ذریعے دل کے والو کی تبدیلی
اسپتال انتظامیہ نے اس غیر معمولی کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر درخواست بھی ارسال کر دی ہے


پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) کے ماہر سرجنز نے بغیر سینہ چاک کیے دل کے والو کی تبدیلی کی 14 کامیاب ٹاوی سرجریز مکمل کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
ترجمان PIC رفعت انجم کے مطابق، 14 اگست کے موقع پر ماہر سرجنز کی ٹیم نے ان مریضوں کے دل کے والو تبدیل کیے جن کی اوپن ہارٹ سرجری ممکن نہیں تھی۔ یہ تمام آپریشنز جدید ترین ٹاوی (TAVI) تکنیک کے ذریعے مکمل کیے گئے۔
اسپتال انتظامیہ نے اس غیر معمولی کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر درخواست بھی ارسال کر دی ہے۔
انسٹیٹیوٹ کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر علی رضا کے مطابق، اس ریکارڈ ساز اقدام میں ملک کے مختلف بڑے اسپتالوں سے تعلق رکھنے والے ماہر کارڈیالوجسٹ اور سرجنز نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 70 سے 80 سال کی عمر کے مریضوں کو ٹاوی سرجریز کے ذریعے نئی زندگی ملی۔
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ نے اس کامیابی کو پاکستان کے طبی شعبے کے لیے ایک نمایاں سنگِ میل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کی سہولیات اور مہارت کے ساتھ یہ کارنامہ پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 9 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 8 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل







.webp&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)



