انسٹاگرام کا نیا فیچر "Picks" آزمائشی مرحلے میں مشترکہ دلچسپیوں پر مبنی رابطے کا نیا انداز
اس فیچر کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ فلموں، کتابوں، ٹی وی شوز، گیمز اور میوزک کو منتخب کر سکیں گے۔ ان انتخاب کو "Picks" کہا جائے گا


انسٹاگرام نے ایک نئے فیچر "Picks" کی آزمائش کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو مشترکہ دلچسپیوں کے حامل افراد سے جوڑنا ہے۔
کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہ فیچر فی الحال صرف اندرونی طور پر آزمائش کے مرحلے میں ہے اور عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔
اس فیچر کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ فلموں، کتابوں، ٹی وی شوز، گیمز اور میوزک کو منتخب کر سکیں گے۔ ان انتخاب کو "Picks" کہا جائے گا، اور انسٹاگرام ایسے دوسرے صارفین کو تجویز کرے گا جنہوں نے وہی دلچسپیاں چنی ہوں گی۔ اس طرح، صارفین کو ایسے دوستوں سے رابطہ بڑھانے کا موقع ملے گا جن کی دلچسپیاں یکساں ہوں۔
اگرچہ کمپنی نے اس فیچر کے بارے میں مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کیں، تاہم بظاہر اس کا مقصد لوگوں کو آپس میں مزید قریب لانا اور مشترکہ دلچسپیوں پر گفتگو کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری پہلے ہی اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ 2025 انسٹاگرام کے لیے "دوستی اور تخلیق" کا سال ہوگا۔ ان کے مطابق، پلیٹ فارم پر صارفین کو ان کے دوستوں کے ساتھ جوڑنے کے لیے مختلف نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ انسٹاگرام آنے والے وقت میں میسجنگ کو مزید بہتر بنانے، مواد کے معیار کو بلند کرنے اور صارفین کے درمیان روابط مضبوط کرنے والے ذرائع پر توجہ مرکوز کرے گا۔
چونکہ "Picks" فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اس لیے یہ کہنا ممکن نہیں کہ اسے عام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 8 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 9 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 9 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل









.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)




