راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنےشمالی وزیرستان کےعلاقےمیرعلی میں آپریشن کیا ،خفیہ آپریشن کےدوران 5دہشت گردمارےگئے،ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈرسیدرحیم اورسیف اللہ نورشامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیدرحیم 2007سےاب تک 17دہشتگردحملوں میں ملوث رہا ہے،جبکہ کمانڈرسیدرحیم وانا،میرعلی میں خودکش سینٹرزکاانچارج تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملک دشمن ایجنسیوں نےکمانڈررحیم کوٹارگٹ کلنگ،دہشتگردبھرتی کرنےکاٹاسک دیاتھا، کمانڈرسیدرحیم میرعلی کے4ملک،3انجینئرزکےقتل میں ملوث تھا۔سیف اللہ سیکیورٹی فورسزپربارودی سرنگوں کےحملوں میں ملوث تھا۔
خیال رہے کہ 18 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا، جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عثمان علی اور وحید لشتئی شامل ہیں جو دہشت گرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے۔دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد باردوی سرنگیں بنانے اور تربیت کے ماہر تھے۔دہشت گرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا جس میں کیپٹن عمر چیمہ اور 3 سپاہی شہید ہوئے تھے جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 14 جنوری کو شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں بھی 2 دہشت گرد مارے گئے تھے اور 3 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
گزشتہ سال نومبر میں شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران27سالہ سپاہی صدام شہید اور 2جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت
- 15 hours ago

کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ، 45 ہزار سے زائد افراد شریک
- 18 hours ago

لاہور میں سجی پاکستان میوزک انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کی خوب صورت تقریب
- 18 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
امریکا ایران معاہدہ ہوتے ہی عالمی و مقامی منڈی میں سونا مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 18 hours ago

مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے،اسماعیل بقائی
- 15 hours ago

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق
- 14 hours ago

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی شرح سود کیا ہو گئی؟
- 16 hours ago

امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار
- 18 hours ago

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
- 15 hours ago

مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی
- 15 hours ago

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر
- 19 hours ago

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ
- 14 hours ago

.jpg&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)











