نازیہ حسن نے اپنی سُریلی آواز کی بدولت کم عمری میں ہی شہرت حاصل کی


معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس گزر گئے، آج گلوکار کی 25 ویں برسی ہے۔
نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو شہرِکراچی میں پیدا ہوئیں۔ اپنی سُریلی آواز کی بدولت کم عمری میں ہی شہرت حاصل کی، اورمحض 35 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
15 سال کی عمر میں گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی نازیہ حسن لوگوں میں کافی مقبول تھیں لیکن جب انہوں نے بالی وڈ فلم قربانی میں ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے“ پیش کیا تو وہ دنیا بھر کے لوگوں میں مقبول ہوگئی تھیں۔
ان کے اردو گانوں میں ”ڈسکو دیوانے“، ”بوم بوم“ اور ”آنکھیں ملانے“ والے مشہور ہوئے ہیں۔ انگریزی گانوں میں ڈریمر دیوانے نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے، دنیا بھر میں ان کے ساڑھے چھ ملین ریکارڈڈ کیسٹس فروخت ہوئے ہیں۔
نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کرپاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت متعارف کروائی، جہاں جہاں اردو پہنچ سکی وہاں وہاں نازیہ حسن کی گلوکاری نے اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔
”پرائیڈ آف پرفارمنس“ اور ”بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر“ کے علاوہ ورسٹائل گلوکارہ نے کئی دوسرے اعزازات بھی اپنے نام کئے ہیں۔ کم عمری میں تیزی سے شہرت پانے والی نازیہ حسن کم عمری میں ہی دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں۔
وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھیں اور 13 اگست 2000 کو 35 سال کی عمر میں لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔
سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بڑی گراو ٹ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت بگڑنے پرجیل سے اسپتال منتقل کردیا
- 5 گھنٹے قبل

عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدیل کردیا،تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑیوں کی تائیکوانڈو میں تاریخ ساز کامیابی، مجموعی طور پر 16 تمغے جیت لیے
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بحریہ نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ویڈیو "سر بلند" جاری کر دی
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان امریکا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، انٹیلیجنس شیئرنگ تیز کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

معیشت کیلئے اچھی خبر، آئی ایم ایف سےایک ارب ڈالرکی تیسری قسط ملنے کاامکان
- 2 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا
- 4 گھنٹے قبل

معرکۂ حق اور یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" جاری
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ،وزیر اعظم کا اظہارِ اطمینان
- ایک گھنٹہ قبل