پنجاب حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں پنجاب کا گندم کموڈٹی قرض ختم ہوگیا اور 13 ارب 80 کروڑ روپے کی آخری قسط نیشنل بینک کو ادا کر دی گئی


پنجاب حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں پنجاب کا گندم کموڈٹی قرض ختم ہوگیا اور 13 ارب 80 کروڑ روپے کی آخری قسط نیشنل بینک کو ادا کر دی گئی۔
پنجاب حکومت کے مطابق، یہ صوبے کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے اور گڈ گورننس کی ایک مثالی مثال پیش کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فیصلوں اور سخت مالیاتی نظم و ضبط کی بدولت پنجاب کے شہریوں کو 30 سال پرانے قرض سے نجات حاصل ہوئی۔ یہ کموڈٹی قرض گندم کی خریداری کے دوران پیدا ہوا تھا، جب اوپن مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قیمت پر گندم خریدی جاتی تھی، جس کے باعث آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا تھا۔ اس کا اثر شہریوں پر پڑا اور انہیں مہنگائی کی شکل میں اس کا بوجھ اٹھانا پڑا۔
محکمہ خوراک ہر سال صوبے میں پیدا ہونے والی گندم کا تقریباً 14 فیصد یعنی 35 سے 40 لاکھ میٹرک ٹن خریدتا تھا، جس سے صرف 2 سے 4 لاکھ کسان فائدہ اٹھا پاتے تھے، حالانکہ مجموعی طور پر 70 لاکھ کسانوں کے لیے یہ ایک غیر منصفانہ عمل تھا۔
پنجاب حکومت کے مطابق، اگر گندم خریداری کا یہ غیر منصفانہ کھیل جاری رہتا تو مارچ 2024 تک قرض 1080 ارب روپے اور جون 2024 تک 1.15 کھرب روپے تک پہنچ سکتا تھا، جو کہ پنجاب کے سالانہ بجٹ کا تقریباً 35 فیصد ہوتا۔ قرض کی ادائیگی کے لیے صوبائی بجٹ سے 761 ارب روپے ادا کیے گئے۔
اگر بروقت ادائیگی نہ ہوتی تو پنجاب حکومت کو ماہانہ 50 کروڑ روپے سود کی صورت میں ادا کرنا پڑتا۔ تاہم، قرض کی ادائیگی کے بعد پنجاب حکومت اپنے گندم کے تمام ذخائر کی مکمل مالک بن گئی۔
اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیردل نے کہا کہ پنجاب نے 31 سال پرانے مقامی بینکوں کے قرض کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے اور 675 ارب روپے کی واپسی سے مالی خودمختاری کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 13 ارب 80 کروڑ کی آخری قسط بھی ادا کر دی گئی، اور اگر بروقت ادائیگی نہ ہوتی تو یومیہ 50 کروڑ روپے سود ادا کرنا پڑتا۔
سیکرٹری خزانہ پنجاب کے مطابق، پنجاب حکومت تین دہائیوں بعد مقامی بینکوں کے قرضوں سے آزاد ہو چکی ہے اور گندم خریداری اور سبسڈی کے 675 ارب روپے کے قرض کو صفر کر دیا ہے۔

عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،شہبازشریف
- 11 گھنٹے قبل

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اور دیگر کے خلاف تھانہ شادمان نذر آتش کیس کا فیصلہ محفوظ
- 6 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کیس، شوہر اور والد سمیت 6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 10 گھنٹے قبل

وزیردفاع خواجہ آصف کا بھارت کو طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج
- 9 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم نے سونے کا لوٹا توشہ خانہ میں جعلی کروا کر جمع کرایا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ
- 10 گھنٹے قبل

آرمینیا-آذربائیجان تنازع حل کرانے میں بہت لوگ ناکام رہے، بالآخر ہم کامیاب ہوئے: ٹرمپ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست
- 10 گھنٹے قبل

اسپین :قرطبہ کی تاریخی مسجد میں آگ لگنے کا واقعہ، فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچ گئی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے عمیر عارف ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل