اسمبلی میں ایک اگر ایک بھی رکن زیادہ ہو ا تو حکومت گرا دیں گے، فیصل کریم کنڈی کی دھمکی
نو مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے اور جن لوگوں نے غلط کام کیے ہیںوہ سزا بھگتیں گے، گورنر کے پی


بھٹ شاہ: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبر پختو نخوا(کے پی ) حکومت گرا دیں گے، تاہم اس وقت کسی حکومت کو گرانے کی سازش نہیں کر رہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282 ویں عرس کی تقریبات کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب چاہیں خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اس دوران میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جو خیبرپختونخوا میں امن لائے گا، ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا نو مئی کو یادگارِ شہدا کی بے حرمتی کرنے والے بھارت اور اسرائیل سے آئے تھے؟فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم کسی کی بھی حکومت گرانے کے حق میں نہیں لیکن ملک میں سزا اور جزا کا نظام ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے عدالتوں سے ریلیف لیں، انہیں این آر او نہیں ملے گا، نو مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے اور جن لوگوں نے غلط کام کیے ہیں، وہ سزا بھگتیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی وفاق سے ان کے لیڈروں کو اٹھا کر باہر پھینکا تھا، اور اب اگر ایوان میں ہمارے ایک بھی رکن کی برتری ہوئی تو خیبرپختونخوا حکومت گر جائے گی۔

پی آئی اےکاریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں: اسد قیصر
- 5 گھنٹے قبل
الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
- 5 گھنٹے قبل

واٹر ٹریٹمنٹ سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر
- 5 گھنٹے قبل

بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی
- 5 گھنٹے قبل

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسر کی مبینہ غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف
- 5 گھنٹے قبل

کرکٹر حیدر علی کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

پہلی بارپاکستان فٹبال کی تاریخ میں بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
- 4 گھنٹے قبل

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے 5 افراد جاں بحق ، 9 زخمی
- 9 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- 5 گھنٹے قبل