صیہونی کابینہ کا منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہےاور یہ امن کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا، شہباز شریف


فلسطین پر قابض صیہونی وزیر اعظم بنیا مین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرنے نہیں بلکہ اسے حماس سے آزاد کرانے کا ارادہ رکھتاہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ نے وزیر اعظم کی غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کی تھی جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا۔
عالمی سطح پر مخالفت اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خدشات کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم کے تازہ بیان نے تنازع میں ایک نیا پہلو شامل کر دیا ہے۔
غزہ پر قبضے سے متعلق نیے بیان میں نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ کو غیر مسلح کر کے ایک پر امن شہری انتظامیہ قائم کی جائے گی جس میں نہ فلسطینی اتھارٹی، نہ حماس اور نہ کوئی دہشت گرد تنظیم شامل ہو گی۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یہ قدم اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کرانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور برطانیہ نے مشترکہ طور پر اس فیصلے کی مخالفت کی۔
پانچوں ممالک کے وزرائےخارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ غزہ میں مزید بڑے فوجی آپریشن کے اسرائیلی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے عزم پر متحد ہیں۔
دوسری طرف پاکستان نے بھی اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ صیہونی کابینہ کا منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے اور یہ خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بلا جواز جارحیت کو روکے، غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور بے گناہ شہریوں کو تخفظ دینے کے لیے فوری مداخلت کرے۔
دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئےاسےجنگی جرم قرار دیا، حماس نے خبردار کیا کہ یہ مجرمانہ مہم اسرائیلی افواج کو مہنگی پڑے گی اور غزہ پر قبضے کا راستہ آسان نہیں ہوگا۔

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- a day ago

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- a day ago

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں
- 6 hours ago

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز
- 7 hours ago

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے
- 6 hours ago
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- 8 hours ago

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- a day ago
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد
- 3 hours ago
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- 8 hours ago

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- a day ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- a day ago









.webp&w=3840&q=75)



