Advertisement
پاکستان

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں: اسد قیصر

اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر، محمود خان اچکزئی اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مختلف قومی امور پر گفتگو کی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 10th 2025, 8:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو مدتِ ملازمت میں توسیع دینے پر قوم سے معذرت کر لی ہے۔

اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر، محمود خان اچکزئی اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مختلف قومی امور پر گفتگو کی۔

اسد قیصر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہماری ایک بڑی سیاسی غلطی تھی، اور ہم اس سنگین فیصلے پر قوم سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں کسی ایسے فیصلے کا حصہ نہیں بنیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران سابق گورنر محمد زبیر نے معیشت اور سماجی ترقی سے متعلق تشویش ناک اعداد و شمار بھی پیش کیے۔ ان کے مطابق، اپریل 2022 کے بعد سے اب تک عوام کی قوتِ خرید میں 60 فیصد تک کمی آ چکی ہے، لیکن اس پر کوئی حکومتی نمائندہ بات کرنے کو تیار نہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان انسانی ترقی کے عالمی انڈیکس میں 168ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ ملک میں دو کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا شرح خواندگی (literacy rate) نہ صرف خطے کے دیگر ممالک بلکہ ملائیشیا، بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی کم ہے، جو لمحہ فکریہ ہے۔

Advertisement
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 2 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 3 دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 3 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 2 دن قبل
Advertisement