Advertisement
پاکستان

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسر کی مبینہ غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف

اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا، جبکہ اس عہدے پر تقرری کے لیے کم از کم 5 سال کا تجربہ اور متعلقہ امتحان کا پاس ہونا لازمی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 10th 2025, 8:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسر کی مبینہ غیرقانونی تعیناتی  کا انکشاف

خیبرپختونخوا اسمبلی کے ایک ملازم کی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں مبینہ طور پر غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق، سعود گنڈاپور کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں تعینات کیا گیا، تاہم ان کی یہ تعیناتی قواعد کے برعکس قرار دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعود گنڈاپور کو خیبرپختونخوا اسمبلی سے ڈیپوٹیشن پر ایکسائز ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا، حالانکہ ان کے پاس اسمبلی میں صرف 13 ماہ کا تجربہ تھا اور انہوں نے محکماتی امتحان بھی پاس نہیں کیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا، جبکہ اس عہدے پر تقرری کے لیے کم از کم 5 سال کا تجربہ اور متعلقہ امتحان کا پاس ہونا لازمی ہے۔ تعیناتی کے بعد سعود گنڈاپور کو ای آئی بی (Excise Intelligence Bureau) کا اضافی چارج بھی سونپا گیا۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق، اس تعیناتی سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اہل ملازمین دو عہدوں سے محروم رہ گئے، اور اس عمل کے تحت دی جانے والی تنخواہیں اور دیگر مراعات بھی غیرقانونی قرار دی گئی ہیں۔

رپورٹ میں اس معاملے کی مکمل انکوائری، ذمہ داروں کے تعین اور اصلاحی اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جیو نیوز کو دیے گئے تحریری جواب میں سعود گنڈاپور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف اے پی ٹی رولز کے تحت قائم کیا گیا کیس غلط ہے، کیونکہ سول سرونٹس کو مختلف محکموں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق، آڈیٹر جنرل آفس نے صرف اپنے مشاہدے کی بنیاد پر اے پی ٹی رولز کا حوالہ دیا، جو درست نہیں۔

سعود گنڈاپور نے مزید کہا کہ حکومت وقتاً فوقتاً سرکاری ملازمین کو مختلف محکموں، خدمات یا عہدوں پر عوامی مفاد میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعینات کرتی ہے ۔ 

Advertisement
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 2 days ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 2 days ago
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 3 days ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 3 days ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 2 days ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 3 days ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 3 days ago
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 2 days ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 2 days ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 2 days ago
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
Advertisement