پی ٹی آئی میں واپسی کے لیے شیر افضل مروت کو اندرونی حمایت حاصل ، واپسی کا امکان
پارٹی ذرائع کے مطابق نثار جٹ نے بھی شیر افضل مروت کی واپسی کی حمایت کی ہے، اور یہ معاملہ جلد بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش کیا جائے گا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔ پارٹی کے اندر سے انہیں قابلِ ذکر حمایت حاصل ہوگئی ہے، جس کے بعد ان کی واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے حالیہ اجلاس میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی، جہاں شیر افضل مروت کی دوبارہ شمولیت پر مثبت ردِعمل سامنے آیا۔ پارٹی کے متعدد ارکان نے ان کی واپسی کی حمایت کر دی ہے۔
اس اجلاس میں شیر افضل مروت نے خود بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر پہلے تنقید کی جاتی تھی، جس کے جواب میں میں بھی اظہارِ خیال کرتا تھا۔ اگر پارٹی اراکین تنقید نہ کریں، تو میں بھی جواب دینے سے گریز کروں گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نثار جٹ نے بھی شیر افضل مروت کی واپسی کی حمایت کی ہے، اور یہ معاملہ جلد بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
اس حوالے سے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام اہم فیصلے بانی پارٹی کے اختیار میں ہیں۔ شیر افضل مروت کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں زیرِ بحث آ چکا ہے اور اس پر حتمی فیصلہ بانی کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسامہ میلہ اور خرم ورک نے بھی اجلاس میں شیر افضل مروت کے حق میں اظہارِ خیال کیا۔ شاندانہ گلزار نے کہا کہ ملک سے باہر بیٹھ کر شہباز گل اور شہزاد اکبر وزیراعلیٰ پر بیانات دے رہے ہیں، مگر انہیں کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں ہوا۔ عالیہ حمزہ کی ٹوئٹس پر بھی کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں بعض اوقات فیصلے یکطرفہ ہوتے ہیں اور شوکاز نوٹسز صرف مخصوص افراد کو جاری کیے جاتے ہیں، جو انصاف کے اصولوں کے خلاف ہیں۔ شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ شہباز گل بیرونِ ملک سے پارٹی قیادت کے خلاف وی لاگز کر رہے ہیں، مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کی اکثریت نے شیر افضل مروت کی واپسی کی حمایت کی ہے۔
لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ
- a day ago

معاہدوں پرصرف کاغذی دستخط کافی نہیں ، بلکہ ان پر عملدرآمد بھی ضروری ہے،محمد مخبر
- 15 hours ago

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے ملاقات، مذاکرات کے حوالے سےتبادلہ خیال
- 15 hours ago

وزیر اعظم نے ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل کی شقوں پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
- 15 hours ago

علاقائی فورم اجلاس: پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا علاقائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 11 hours ago

پاکستان کی نامور اداکارہ لیلیٰ نے ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا
- 15 hours ago

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
- a day ago
ایران کی دھمکی کام کر گئی، نیتن یاہو کا لبنان جنگ بندی کا اعلان
- 15 hours ago

ایران امریکا امن مذاکرات،وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کی جے ڈی وینس سے ملاقات
- 16 hours ago

ایران امریکہ امن مذاکرات میںوزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا کردار لائق تحسین ہے، جے ڈی وینس
- 11 hours ago

پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز
- 11 hours ago

امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں،ایرانی صدر
- 15 hours ago










