Advertisement
تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کاروباری ہفتے کے چوتھے روزمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا ،صرافہ ایسوسی ایشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 11 گھنٹے قبل پر اگست 7 2025، 2:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روزمقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ نرخ مزید 2900 روپے بڑھ گئے ہیںجس کے بعد سونے کی نئی 3 لاکھ 62 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کے نرخ میں 2487 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونا 3 لاکھ 10 ہزار 528 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں 29 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعدعالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت   3395 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement