پلوامہ حملے اور مودی کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال کی پراسرار موت
ستیہ پال پلوامہ حملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے


پلوامہ حملے اور مودی کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال کی پراسرار موت پر سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ستیہ پال پلوامہ حملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ انہوں نے حالیہ ٹویٹ میں بھارتی حکومت کی جانب سے دھمکیوں کا انکشاف کیا تھا۔
سابق گورنر ستیہ پال نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’چاہے میں رہوں یا نہ رہوں، میں ہمیشہ سچ بتاؤں گا۔ مجھ پر حکومت کی جانب سے بے انتہا دباؤ ہے۔‘‘ انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی پالیسیوں پر خاموش رہنے کے لیے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ستیہ پال نے راہول گاندھی سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ پلوامہ واقعے کو مودی نے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، پانچ ایئر کرافٹس کی ضرورت تھی انہیں نہیں دیے گئے۔ پلواما واقعے کی شام کو ہی میں نے وزیراعظم کو بتا دیا تھا کہ یہ ہماری غلطی سے ہوا ہے، اگر ہم ایئر کرافٹ دے دیتے تو یہ واقعہ نہیں ہوتا۔
سابق گورنر کا کرن تھاپر کے انٹرویو میں بھی مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ میں واضح کر دوں کہ وزیراعظم مودی کو کرپشن سے کوئی نفرت نہیں ہے، میری اس بات پر حکومت اگر مجھ سے ناراض ہوتی ہے تو ہو مگر جو حقیقت ہے وہ میں بیان کروں گا۔
تاریخ گواہ ہے کہ مودی نے ہمیشہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے تنقیدی آوازوں کو دبایا ہے۔ مودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کرنے والے ستیہ پال کی پراسرار موت بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا شاخسانہ ہے۔
اس سے قبل بھی بھارتی ریاستی سرپرستی میں تنقیدی آوازوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 13 منٹ قبل

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 5 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 10 منٹ قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- ایک گھنٹہ قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 7 منٹ قبل