پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی بعد ازاں اسے سعودی عرب ،عمان، عراق اور یو اے ای تک بڑھایا جائے گا


کراچی : پاکستان سے ایران اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا لائسنس جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی کمپنی نے7 سال قبل فیری سروس چلانے کے لیے درخواست دی تھی جس کا فیصلہ اب ہوا اورکمپنی کو پاکستان سے ایران فیری سروس چلانے کا لائسنس مل گیا ہے۔
اس حوالے سے نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے سعودی عرب ،عمان، عراق اور یو اے ای تک بڑھایا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری سروس سے زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ہوگا، کراچی اور گوادر سے فیری سروس کا آغاز ہوگا، سمندری سفر محفوظ، آرام دہ اور قابلِ استطاعت بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر کامزید کہنا تھاکہ فیری سروس سے پاکستان کی سمندری معیشت، علاقائی سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا،جبکہ اس سےپاک، ایران فیری سروس تعلقات کا نیا باب ثابت ہوگی، عراق اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک سے فیری روٹس پر کام جاری ہے۔

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- 4 گھنٹے قبل

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 2 گھنٹے قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 7 گھنٹے قبل

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 5 گھنٹے قبل