Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے گوادر میں پانی کی قلت پر اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 9th 2025, 7:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں پانی اور بجلی کی فراہمی کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے گوادر میں پانی کی قلت پر اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر کے آبی مسائل، چیلنجز اور جاری اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران سے بجلی کی بندش اور برقی عدم استحکام کی وجہ سے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی فعالیت متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خضدار سے گوادر تک قومی گرڈ لائن کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث وولٹیج مستحکم نہیں رہتا، اس لیے اس گرڈ لائن کا ازسرِنو جائزہ لے کر ضروری اصلاحات کی جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیر پاور ڈویژن، منصوبہ بندی کمیشن اور متعلقہ سیکرٹریز 15 اگست کو گوادر پہنچیں اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشاورت سے گوادر کے شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گوادر کے پانی کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور خضدار سے گوادر تک نیشنل گریڈ لائن کا ازسرِنو جائزہ لے کر ضروری اصلاحات کی جائیں گی۔

Advertisement
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 20 hours ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 20 hours ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 2 days ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 2 days ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 2 days ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 21 hours ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 2 days ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 15 hours ago
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 20 hours ago
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 2 days ago
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 17 hours ago
Advertisement