Advertisement
پاکستان

 اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے،دفتر خارجہ

پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن اورمذاکرات پر مبنی حل کا حامی ہے، یوکرین جنگ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہیں،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Aug 8th 2025, 4:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے،دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے جس سے خطے میں مزید استحکام پھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران  ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

ترجمان کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کو سراہا اور وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی، جس میں فریقین نے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی صدر نے وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، صدرمسعودپزشکیان نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق ایرانی صدر اوروزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں فلسطینی مسئلے کے منصفانہ اوردوریاستی حل پر زور دیا۔

ترجمان نے مزید بتایاکہ پاکستان نے آج غزہ کے لیے امدادی سامان پر مشتمل نئی کھیپ روانہ کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر غزہ کے عوام کیلئے 18ویں کھیپ بھجوائی گئی ہے،جس  میں راشن بیگز،کھانے پینے کی اشیا اورادویات شامل ہیں، مسلسل حمایت غزہ کے عوام کے ساتھ پاکستان کی پرعزم یکجہتی کی عکاسی کرتی ہے۔

 شفقت علی خان نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات علاقے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، اسرائیل کے ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی واخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کیے،پاکستان نے معرکہ حق کے دوران اپنی خودمختاری کا بھرپوردفاع کیا۔

روس یوکرین جنگ کے حوالے گفتگوکرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھاکہ پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن اورمذاکرات پر مبنی حل کا حامی ہے، پاکستان یوکرین کی طرف سے یوکرین جنگ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتا ہے، ابھی تک یوکرینی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرکے الزام کے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

Advertisement
سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

  • 5 گھنٹے قبل
واٹر ٹریٹمنٹ  سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر

واٹر ٹریٹمنٹ سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر

  • 5 گھنٹے قبل
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 5 گھنٹے قبل
کرکٹر حیدر علی  کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان

کرکٹر حیدر علی کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان

  • 5 گھنٹے قبل
ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 5 گھنٹے قبل
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں: اسد قیصر

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں: اسد قیصر

  • 5 گھنٹے قبل
بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی

بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی

  • 5 گھنٹے قبل
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسر کی مبینہ غیرقانونی تعیناتی  کا انکشاف

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسر کی مبینہ غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف

  • 5 گھنٹے قبل
پی آئی اےکاریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز

پی آئی اےکاریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز

  • 10 گھنٹے قبل
الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

  • 5 گھنٹے قبل
مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے  5 افراد جاں بحق ، 9 زخمی

مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے 5 افراد جاں بحق ، 9 زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
پہلی بارپاکستان فٹبال کی تاریخ میں بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

پہلی بارپاکستان فٹبال کی تاریخ میں بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement