پاکستان فٹبال کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر کی تعیناتی عمل میں آئی ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے عروج سہیل بٹ کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔
عروج سہیل بٹ پی ایف ایف میں سیف گارڈنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور وہ فیفا اور اے ایف سی کی سند یافتہ سیف گارڈنگ آفیسر بھی ہیں۔
پی ایف ایف نے یہ قدم فیفا کی مساوی مواقع فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت اٹھایا ہے۔ پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائیر مقابلوں میں حصہ لے گی۔