Advertisement

عرب لیگ اور  او آئی سی کی غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت

اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کیخلاف پاکستان سمیت آسٹریلیا، برطانیہ اور جرمنی نے بھی کھل کر  مخالفت کی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 10th 2025, 11:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عرب لیگ اور  او آئی سی کی  غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی  شدید مذمت

عرب لیگ اور  اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے 2 روز قبل وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز کی منظوری دی تھی۔ اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کیخلاف پاکستان سمیت آسٹریلیا، برطانیہ اور جرمنی نے بھی کھل کر  مخالفت کی تھی۔

اب عرب لیگ اور او آئی سی بھی میدان میں آگئے ہیں جنہوں نے غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ دونوں تنظیموں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طاقت کے ذریعے قبضہ عالمی قوانین کے منافی ہے، غزہ پراسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غزہ جنگ بندی مذاکرات پر شب خون کے مترادف قرار دیا تھا۔

حماس نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ اسرائیل کو کسی صورت غزہ پر مکمل کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اصل مقصد فلسطینیوں کا قتل عام کرنا اور بے دخلی کا ہے، نیتن یاہو یرغمالیوں کو اپنے مفادات پر قربان کرنا چاہتے ہیں، مزاحمتی تنظیم کے مطابق وہ دشمن کے خلاف آخر تک لڑتے رہیں گے۔

Advertisement
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 2 دن قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 3 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 2 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 2 دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 3 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
Advertisement