شہری یہ فیس ایک آن لائن ایپ کے ذریعے بھی ادا کر سکیں گے۔ حکومتِ پنجاب نے پہلے سال کے دوران 15 ارب روپے کی آمدن کا ہدف مقرر کیا ہے


حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں صفائی فیس نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ بلدیات پنجاب کے ترجمان کے مطابق، یہ فیس 200 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک ہوگی، جو کہ رہائشی اور تجارتی (کمرشل) علاقوں کے لیے الگ الگ مقرر کی گئی ہے۔ فیسوں کی وصولی کا عمل بتدریج ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، تاہم ابتدائی دو ماہ فیس کے بل پرنٹ کی صورت میں ارسال کیے جائیں گے۔
رہائشی مکانات کے لیے صفائی فیس کا تعین پلاٹ سائز کی بنیاد پر کیا گیا ہے ، 5 مرلہ سے کم سائز کے گھروں کے لیے 300 روپے ، 5 سے 10 مرلہ تک کے لیے 500 روپے ، 10 مرلہ کے لیے ایک ہزار روپے ،20 سے 40 مرلہ تک کے پلاٹس کے لیے 2 ہزار روپے ، جبکہ 40 مرلہ سے زائد پلاٹس پر 5 ہزار روپے فیس عائد کی جائے گی۔
تجارتی اداروں کے لیے فیس کاروبار کے حجم کے مطابق مقرر کی گئی ہے ، چھوٹے کاروبار (اسمال بزنس) کے لیے 500 روپے ، درمیانے درجے کے کاروبار (میڈیم بزنس) کے لیے ایک ہزار روپے ، اور بڑے کاروبار (لارج بزنس) کے لیے 3 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔
شہری یہ فیس ایک آن لائن ایپ کے ذریعے بھی ادا کر سکیں گے۔ حکومتِ پنجاب نے پہلے سال کے دوران 15 ارب روپے کی آمدن کا ہدف مقرر کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 2 days ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- a day ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 2 days ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 21 hours ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 21 hours ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- a day ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 2 days ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 2 days ago

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 3 minutes ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 2 days ago

.webp&w=3840&q=75)







.jpg&w=3840&q=75)

