Advertisement

لاہور میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا

شہریوں نے اپنی فیملی و بچوں کے ہمراہ مختلف پارکس اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Aug 9th 2025, 3:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،گرمی کی شدت میں کمی  اور موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ریکا ڈ کی گئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں جن میں ماڈل ٹاون ، جوہر ٹاون اور کوٹ لکھپت،شاد مان سمیت شہر کے متعدد مقامات پر بادل خوب جم کر برسے ،جس سےکئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موسلادھار بارش کے دوران نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ ذرائع کے مطابق دوپہر 1:35 سے دوپہر 2:35 تک پانی والا تالاب میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلبرگ 5 ، لکشمی چوک میں 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح نشتر ٹاؤن میں 8 ،چوک ناخدا 39، پانی والا تالاب 65 اور فرخ آباد میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن راوی میں 10 ، اقبال ٹاؤن 12 ،سمن آباد 7 ،جوہر ٹاؤن 9 اور قرطبہ چوک میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

شملہ پہاڑی، لکشمی چوک ،مال روڈ، جیل روڈ پر موسلادھار بارش برسی، لکشمی چوک ،ڈیوس روڈ، ایمپریس روڈ، حاجی کیمپ پر بارشی پانی جمع ہوگیا۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا، بارش سے لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔

گلشن راوی، سمن آباد، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ ،امامیہ کالونی، شالیمار ،باغبانپورہ ،ہربنس پورہ، گڑھی شاہو ،مغل پورہ ،بھاٹی گیٹ سمیت اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی

بارش کے بعد انتظامیہ سڑکوں اور گلیوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہے۔

 شہریوں کے لیے بارش خوشگوار ثابت ہوئی اور شہریوں نے اپنی فیملی و بچوں کے ہمراہ مختلف پارکس اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرلیا،بارش کے باعث درجہ حرارت میں خاصی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

Advertisement
اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان

  • 4 گھنٹے قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

  • 3 گھنٹے قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

  • 5 گھنٹے قبل
پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا

  • 6 گھنٹے قبل
نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی آج اپنی 51 ویں سالگرہ آج منارہی ہیں 

نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی آج اپنی 51 ویں سالگرہ آج منارہی ہیں 

  • 6 گھنٹے قبل
چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی

چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی

  • 6 گھنٹے قبل
اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

  • 3 گھنٹے قبل
 9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان

 9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ

  • 3 گھنٹے قبل
حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement