مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا، پی ڈی ایم اے


پنجاب میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کے امکان کے باعث دریاؤں میں پانی کے اضافے کے خدشے کے پیش نظر فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے باعث فلڈ ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا، بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے، دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں میں نہانے پر پابندی ہے، شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
- 2 دن قبل

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز
- 16 گھنٹے قبل
فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا
- 17 گھنٹے قبل
جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
- 2 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 5 دن قبل
لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم
- 15 گھنٹے قبل
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق
- 2 دن قبل







