Advertisement

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا

راہول گاندھی کی سربراہی میں نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کیا جارہا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Aug 11th 2025, 1:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی سربراہی میں نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کیا جارہا تھا، اس موقع پر دہلی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ بات نہیں کرسکتے، سچائی ملک کے سامنے ہے، یہ اقتدار کی نہیں آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔یہ ون مین ون ووٹ کی لڑائی ہے، ہمیں صاف اور شفاف ووٹر لسٹ چاہیے۔

واضح رہے کہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دو روز قبل الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ چرائے۔

راہول گاندھی عام انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت سامنے لائے اور کہاکہ انتخابات میں عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، ڈپلیکیٹ ووٹر آئی ڈیز بنائی گئیں تو کچھ حلقوں میں مکانوں کے جعلی ایڈرس بنائے گئے جبکہ جعلی تصاویر کا بھی استعمال کیاگیا۔

راہول گاندھی نےکہاکہ پچھلے انتخابات میں بی جے پی، وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں نے آئین پر حملہ کیا، کم سےکم 100 سے زیادہ نشستوں پر ہیرا پھیری کی گئی، انہوں نے بتایا کہ اگر جعل سازی نہ ہوتی تو نریندر مودی آج بھارت کے وزیراعظم نہ ہوتے۔

راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن جو کررہا ہے وہ غداری ہے، انہوں نے مبینہ دھاندلی کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

Advertisement
پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا

  • 6 منٹ قبل
اداکارہ اریج فاطمہ کے کینسر  میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اداکارہ اریج فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

  • 3 گھنٹے قبل
نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی آج اپنی 51 ویں سالگرہ آج منارہی ہیں 

نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی آج اپنی 51 ویں سالگرہ آج منارہی ہیں 

  • 38 منٹ قبل
پنجاب میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کا امکان، فلڈ ایڈوائزری جاری

پنجاب میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کا امکان، فلڈ ایڈوائزری جاری

  • 3 گھنٹے قبل
این اے 129 ضمنی الیکشن ،26 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور 

این اے 129 ضمنی الیکشن ،26 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور 

  • 43 منٹ قبل
9 مئی مقدمات،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری ،محمود الرشیدکو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود قریشی بری

9 مئی مقدمات،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری ،محمود الرشیدکو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود قریشی بری

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان میں گدھوں کی تعداد سے متعلق  تفصیلات جاری، پنجاب کا پہلا نمبر

پاکستان میں گدھوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات جاری، پنجاب کا پہلا نمبر

  • 5 گھنٹے قبل
چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی

چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی

  • 12 منٹ قبل
کوئٹہ سے اندرون ملک جانے  والی  ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل

کوئٹہ سے اندرون ملک جانے  والی  ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل

  • 2 گھنٹے قبل
عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت

عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت

  • ایک گھنٹہ قبل
غزہ : اسرائیلی فوج کا ٹارگٹڈ حملے میں   الجزیرہ کے معروف صحافی اپنے ساتھیوں سمیت شہید

غزہ : اسرائیلی فوج کا ٹارگٹڈ حملے میں  الجزیرہ کے معروف صحافی اپنے ساتھیوں سمیت شہید

  • 5 گھنٹے قبل
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement