موسلادھار بارش سے نالوں میں طغیانی کے باعث بھارہ کہو، چک شہزاد اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کے باعث مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی سے نالوں میں طغیانی آ گئی جس سے مختلف علاقے زیر آب آگئے۔
موسلادھار بارش سے نالوں میں طغیانی کے باعث بھارہ کہو، چک شہزاد اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، نیو چھٹہ بختاور میں بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، کئی گاڑیاں ڈوب گئیں، علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں، متعدد افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
امدادی سرگرمیوں کیلئے سی ڈی اے (کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) اور این ڈی ایم اے کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، رضاکاروں کی مدد سے خواتین، بزرگوں اور شیر خوار بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ رات کی بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.60 فٹ تک پہنچ گئی، جس کے بعد ایک بار پھر سپل ویز کھول دیئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ اس کے علاوہ نیلم آزاد کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے 10 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، رات گئے بالائی وادی نیلم کے علاقے جمگر میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث سیاح پھنس گئے تھے۔
دوسری جانب ملک میں بارشوں کا ایک اور سپیل برسنے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آج موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جبکہ مظفر آباد میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا خطرہ ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہر قائد کراچی میں آج بھی موسم ابرآلود رہنے کا امکان اور بوندا باندی متوقع ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

آئرلینڈ ویمنز کی پاکستان پر 11 رنز سے فتح
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
- 6 گھنٹے قبل

اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل
- 11 گھنٹے قبل

پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 12 گھنٹے قبل

صحافیوں پر پر تشدد واقعات کی غیر مشروط معذرت کر تاہوں ، عطاتاررڑ
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پولیس انتظار کرتی رہی مگر کوئی احتجاجی نہیں آیا ، وزیر اعلی ٰ پنجاب
- 6 گھنٹے قبل

امریکا نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف اور نئی تجارتی پابندیاں عائد کر دیں
- 6 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی، ضلعی انتظامیہ متحرک
- 5 گھنٹے قبل

"معافی مانگیں تو معافی ممکن ہے ، عمران خان کو مشروط ریلیف کی پیشکش
- 5 گھنٹے قبل

طالبان حکومت کا پاکستانی بائیکرز کا پرتپاک خیرمقدم، کابل میں خصوصی تقریب
- 11 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا دعویٰ: پولیس والے خود کہہ رہے تھے کہ وہ بانی کے ساتھ ہیں
- 10 گھنٹے قبل

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل