ر حکومت کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے،شہباز شریف


اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچنج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی کاروباری اداروں کے ملکی معاشی سمت پر اعتماد سے متعلق گیلپ سروے بزنس کانفیڈینس انڈیکس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری اداروں کا معیشت پر اعتماد اور بلند سطح پر پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے۔ سروے کے مطابق 2024 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں ملکی معاشی سمت کا اسکور منفی 2 پر آگیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گیلپ سروے کے نتائج ملکی سیاسی و اقتصادی صورت حال میں استحکام کے عکاس ہیں۔ جبکہ حکومتی اقدامات اور اصلاحاتی ایجنڈے کی بدولت سے سسٹم میں شفافیت آئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے، ایف بی آر کی ڈیجیٹایزیشن اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات نے ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے نئی راہیں کھولی ہیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہر دن بہتر ہوتے ہوئے معاشی اشاریے ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں، کرپشن و رشوت میں کمی اور شفافیت کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا ہے۔ اور حکومت کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
وزیراعظم کامزید کہناتھاکہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،حکومت ملک میں کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے لئے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اس کیلئے کاروباری برادری سے مشاورت کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- 7 hours ago

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 5 hours ago

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 5 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
- 5 hours ago

اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان
- 6 hours ago

امریکہ نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا
- an hour ago
چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی
- 7 hours ago

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی
- 6 hours ago

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع
- 7 hours ago

پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا
- an hour ago

9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
- 6 hours ago

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
- 6 hours ago