دوسرے مرحلے میں وہ افراد بھی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی،ترجمان


اسلام آباد: حج 2026 کے لیے درخواستیں جمع کروانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے،جس کے لیے غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹرڈ افراد کی جانب سے پہلا مرحلہ جو 9 اگست کو ختم ہوا،جس میں سرکاری سکیم کیلئے کم درخواستیں آنے پر غیر رجسٹرڈ عازمین کو موقع دیا گیا، سرکاری سکیم کے تحت 60.3 فیصد درخواستیں موصول ہو چکی، 39.7 فیصد کوٹہ رہ گیا،اسی طرح 6 روز میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرائیں۔
ترجمان کے مطابق ابھی تک ایک لاکھ 18 ہزار 210 کوٹے میں سے 46 ہزار 924 نشستیں بدستور خالی ہیں،اسی طرح دوسرے مرحلے میں وہ افراد بھی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی۔
ترجمان وزرات مذہبی امور کے مطابق حج اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی کا عمل 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گی،جبکہ درخواستیں کم آنے کی صورت میں کوٹہ مکمل کرنے کے لئے پھر موقع دیا جائے گا۔
اسی طرح12 سال سے کم عمر بچے حج 2026 پر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی حج کیلئے درخواستیں بمع رقم وزارت حج کے نامزد بینکوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔
لانگ حج کیلئے پہلی قسط 5 لاکھ روپے اور شارٹ حج کیلئے پہلی قسط 5 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جیسے ہی حج کوٹہ مکمل ہو گا درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

این اے 129 ضمنی الیکشن ،26 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
- 5 گھنٹے قبل
چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی
- 5 گھنٹے قبل

نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی آج اپنی 51 ویں سالگرہ آج منارہی ہیں
- 5 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- 4 گھنٹے قبل