اس دوران وال چاکنگ، اشتعال انگیز تقاریر اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر، لاؤڈ اسپیکر اور گاڑیوں کے کالے شیشے کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی ،ترجمان

پشاور: صوبائی حکومت نے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرم، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں 15 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس دوران وال چاکنگ، اشتعال انگیز تقاریر اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر، لاؤڈ اسپیکر اور گاڑیوں کے کالے شیشے کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔
ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ ، آتش بازی اور چہلم کے جلوسوں کی گزرگاہوں کے قریب گھروں کی چھتوں پر لوگوں کی موجودگی کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے،جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- 4 گھنٹے قبل

نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی آج اپنی 51 ویں سالگرہ آج منارہی ہیں
- 5 گھنٹے قبل

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

این اے 129 ضمنی الیکشن ،26 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
- 5 گھنٹے قبل

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل