مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا، پولیس


گلگت کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے۔متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثے میں زخمی 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔ دوسری جانب اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیاں عروج پر ہے اور گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، شیشپر نالے سے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد نالے میں سیلاب آگیا ہے، سیلاب سے متصل آبادیوں کی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے لوگوں کی زرعی زمینیں متاثر ہوئی ہیں اور درخت بہہ گئے ہیں، سیلاب سے قراقرم ہائی وے بھی متاثر ہوا ہے اور شاہراہ ہنزہ ایک بار پھر بند ہو گئی ہے۔
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق شاہراہ قراقرم کےکٹاؤ کی وجہ سے ہنزہ کیلئے ٹریفک کو نگر کے روڈ سے گزارا جا رہا ہے۔

نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی آج اپنی 51 ویں سالگرہ آج منارہی ہیں
- 35 منٹ قبل

پنجاب میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کا امکان، فلڈ ایڈوائزری جاری
- 3 گھنٹے قبل

این اے 129 ضمنی الیکشن ،26 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
- 39 منٹ قبل

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت
- ایک گھنٹہ قبل
چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی
- 9 منٹ قبل

9 مئی مقدمات،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری ،محمود الرشیدکو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود قریشی بری
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- 3 منٹ قبل

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

اداکارہ اریج فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں گدھوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات جاری، پنجاب کا پہلا نمبر
- 5 گھنٹے قبل