بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ لوک سبھا دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو آن لائن ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا


بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ لوک سبھا دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو آن لائن ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے حالیہ دنوں میں بینگلورو پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر 43 مختلف اکاؤنٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ دھمکیاں اس وقت شروع ہوئیں جب اداکارہ نے ایک مداح کے قتل کے الزام میں گرفتار مشہور کنڑا اداکار درشن کے کیس پر تبصرہ کیا۔ اس کے بعد درشن کے حامیوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
اداکارہ کی شکایت پر پولیس کے سائبر کرائم وِنگ نے تحقیقات شروع کیں اور کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کی جو نفرت انگیز اور دھمکی آمیز مواد پھیلا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جنہوں نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ مزید 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت بھی ہو چکی ہے، جس کے بعد کل مشتبہ اکاؤنٹس کی تعداد 48 سے تجاوز کر گئی ہے۔
واضح رہے کہ دیویا اسپاندانہ (رمیا) کنڑا فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں۔ وہ کافی عرصے تک فلمی دنیا سے دور رہنے کے بعد 2023 میں دوبارہ فلموں میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 20 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 44 منٹ قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 18 گھنٹے قبل





