چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال
ملاقات کے اختتام پر چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران ہر مشکل وقت میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر بھروسہ کر سکتا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔
چیئرمین سینیٹ نے ایرانی صدر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی، بھائی چارے اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے صدر پزشکیان کو اسرائیل کے ساتھ حالیہ تنازعے میں ایران کی مؤثر دفاعی حکمت عملی اور کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سب سے پہلے ایران کے حقِ دفاع کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت تسلیم کیا، اور پاکستانی پارلیمان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور ایرانی خودمختاری کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے اور جنگ کو کسی مسئلے کا حل نہیں سمجھتا۔ چیئرمین سینیٹ نے امید ظاہر کی کہ مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے ایرانی پارلیمان میں صدر پزشکیان کے خطاب کے دوران "تشکر پاکستان" کے نعروں کو دونوں ملکوں کے مابین گہری دوستی کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مسئلہ کشمیر پر اصولی حمایت پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون، تجارت، معیشت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ گروپ قانون سازی، مسلسل رابطوں اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے تعلیمی و ثقافتی روابط کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایرانی حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین کے ساتھ حسنِ سلوک اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے اختتام پر چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران ہر مشکل وقت میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر بھروسہ کر سکتا ہے۔
اس اہم ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر عرفان صدیقی اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر بھی شریک تھے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں، جو باہمی اعتماد، ثقافتی قربت اور مشترکہ مذہبی و تہذیبی ورثے پر مبنی ہیں۔
انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
صدر پزشکیان نے ایران-اسرائیل تنازعے کے دوران پاکستانی حکومت، پارلیمان اور عوام کی حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا اور اسے حقیقی دوستی کا ثبوت قرار دیا۔
انہوں نے پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تعلیمی و ثقافتی تبادلوں اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کی حمایت کی۔ ایرانی صدر نے عالمی امن، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پائیدار امن کا راستہ مکالمہ، تعاون اور بھائی چارے میں ہے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 19 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- an hour ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 17 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago
