مونس علوی نے اس فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنے تمام پیشہ ورانہ تعلقات میں دیانتداری، احترام اور وقار کو مقدم رکھا ہے


کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب کی جانب سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
مونس علوی، اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ وہ 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظرِ سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ: "صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟” جس سے واضح ہوا کہ عدالت محتسب کے اختیارات اور دائرہ کار پر سوالات اٹھا رہی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے مونس علوی کے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ تاحال اپنے عہدے پر قائم ہیں۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل صوبائی محتسب نے مونس علوی کو ایک خاتون کو ہراساں کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کرنے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا تھا کہ جرمانہ ادا نہ ہونے کی صورت میں ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے گی۔
مونس علوی نے اس فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنے تمام پیشہ ورانہ تعلقات میں دیانتداری، احترام اور وقار کو مقدم رکھا ہے۔ ان کے بقول، یہ فیصلہ ان کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 4 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 6 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 5 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 minutes ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 5 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- an hour ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 5 hours ago










