چیف جسٹس کی دعوت پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسلام آباد میں ملاقات سے انکار
عمر ایوب نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر وہ اسلام آباد آئے تو انہیں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے، جس کے باعث وہ دارالحکومت نہیں آ سکتے۔


اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے ملاقات کی دعوت کے باوجود قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب نے اسلام آباد میں ملاقات سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے عمر ایوب سے رابطہ کیا اور انہیں جمعے کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی دعوت دی، تاہم اپوزیشن لیڈر نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دارالحکومت آنے سے انکار کر دیا۔
عمر ایوب نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر وہ اسلام آباد آئے تو انہیں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے، جس کے باعث وہ دارالحکومت نہیں آ سکتے۔
ذرائع کے مطابق عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے متبادل تجویز پوچھی، جس پر اپوزیشن لیڈر نے پشاور میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ عمر ایوب نے حال ہی میں چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے عدالتی رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ عدالتی طرزِ عمل ملک کے جمہوری نظام کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 21 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 4 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 3 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago






