چند روز قبل سینئر اداکار کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد فوری طور پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا


لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ادیب اور شاعر عاصم بخاری حالیہ دنوں دل کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھےتاہم اب ان کی صحت میں نمایاں بہتری آ ئی جس کے بعد ان کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سینئر اداکار کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد فوری طور پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔
ابتدائی طبی معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ ہارٹ اٹیک کے باعث ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں چند روز اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا۔
ڈاکٹر کی بروقت کوششوں اور مسلسل نگہداشت کے نتیجے مین اب عاصم بخاری مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ان کے اہل خانہ اور مداحوں نے ان کی صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ معروف اداکارعاصم بخاری نے پاکستان کے کئی مشہور فلموں، ڈراموں اور تھیٹر میں اپنی لازوال اداکاری سے جگہ بنائی، ان کی صحتیابی کی خبر سن کر فنکار برادری اور شائقین نے اطمینان کا اظہار کیاہے۔

اسحاق ڈارکا یورپی یونین کی نائب صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، مکالمے اور باہمی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال 11 پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں،دفتر خارجہ
- 14 گھنٹے قبل

کراچی: تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے،گورنر نہال ہاشمی
- 8 گھنٹے قبل

آبنائے ہرمز میں کشیدگی یا عدم استحکام کی مکمل ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے،ایرانی صدر
- 13 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

تھیٹر پروڈیوسرز کی پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محبوب عالم چودھری سے ملاقات
- 14 گھنٹے قبل

خلیج فارس میں نئے باب کا آغاز، آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا،سپریم لیڈر
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین سدابہار شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ دوستی ملکی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،صدر مملکت
- 12 گھنٹے قبل

افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر آگئے
- 13 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کاموٹر سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

روٹی تو مل ہی جاتی ہے، گلاب کب ملے گا؟
- 8 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- 14 گھنٹے قبل














