Advertisement

گوگل اور مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیاں بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دیں ، امریکی صدر

امریکی کمپنیاں بیرون ملک خاص طور پر بھارت سے ملازمین رکھنے کا سلسلہ بند کریں اور صرف امریکی شہریوں کو روزگار دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jul 24th 2025, 3:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوگل اور مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیاں بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دیں ، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی اے آئی سمٹ کے دوران بڑی ٹیک کمپنیوں جیسے گوگل اور مائیکروسافٹ کو سخت پیغام دیا ہے کہ وہ بیرون ملک، خاص طور پر بھارت سے ملازمین رکھنے کا سلسلہ بند کریں اور صرف امریکی شہریوں کو روزگار دیں۔

ٹرمپ نے سیلیکون ویلی کے عالمی نظریے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنیاں امریکی آزادی کا فائدہ اٹھا کر اپنی فیکٹریاں چین میں لگا رہی ہیں، ملازمین بھارت سے بھرتی کر رہی ہیں، اور منافع آئرلینڈ میں چھپا رہی ہیں۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ ’’اب ایسا نہیں چلے گا۔ ہمیں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے وفاداری اور محب الوطنی چاہیے۔‘‘

ٹرمپ نے تین اہم ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے، اس پالیسی کے تحت ریگولیشنز کو کم کیا جائے گا، ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر تیز کی جائے گی، اور امریکہ کو مصنوعی ذہانت میں دنیا کا لیڈر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

جو بھی کمپنی حکومتی فنڈ حاصل کرے گی، اسے ’’غیر جانب دار‘‘ اے آئی بنانا ہوگی۔ ’’ووک‘‘ اور سیاسی رجحانات رکھنے والی اے آئی پر مکمل پابندی لگے گی۔

مکمل امریکی ساختہ اے آئی ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں فروخت کرنے پر زور دیا جائے گا تاکہ امریکا عالمی اے آئی مارکیٹ پر چھا جائے۔

ٹرمپ کے ان بیانات سے واضح اشارہ ملا ہے کہ  بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز اور آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کو سخت چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ مستقبل میں امریکی ٹیک جابز غیر ملکی افراد کے لیے محدود ہو سکتی ہیں، جس سے عالمی آؤٹ سورسنگ ماڈل متاثر ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (AI) کے نام پر بھی اعتراض کیا اور اسے "جینیئس ٹیکنالوجی" کہنے کا مشورہ دیا، تاکہ امریکی اختراع کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

Advertisement
پاپو ایکٹ : پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور،عدالت نے سزا معطل کر دی

پاپو ایکٹ : پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور،عدالت نے سزا معطل کر دی

  • 3 گھنٹے قبل
وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری

  • 6 منٹ قبل
ایشیا کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ اے سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا

ایشیا کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ اے سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
خضدارمیں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

خضدارمیں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

  • 3 گھنٹے قبل
نامور اداکار عاصم بخاری کی صحت پہلے سے بہتر ،اسپتال سے گھر منتقل 

نامور اداکار عاصم بخاری کی صحت پہلے سے بہتر ،اسپتال سے گھر منتقل 

  • 2 گھنٹے قبل
ایشیا کپ کے حوالے سے بڑی خبر،بھارتی بورڈ کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت مل گئی 

ایشیا کپ کے حوالے سے بڑی خبر،بھارتی بورڈ کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت مل گئی 

  • 2 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک  رابطہ ،غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے فوری خاتمے پر زور

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ ،غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے فوری خاتمے پر زور

  • 2 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ٹیموں کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ٹیموں کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

  • 5 گھنٹے قبل
بلوچستان :  بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد وں اور سہو لتکاروں کا انجام عبرتناک ہو گا، وزیر داخلہ 

بلوچستان :  بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد وں اور سہو لتکاروں کا انجام عبرتناک ہو گا، وزیر داخلہ 

  • ایک گھنٹہ قبل
ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

  • 4 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی

توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی

  • 9 منٹ قبل
خیبر پختونخوا سے نو منتخب5 آزاد سینیٹرز  پی ٹی آئی میں شامل

خیبر پختونخوا سے نو منتخب5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement