برساتی نالے میں بہہ جانے والے کرنل (ر)قاضی اسحاق کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری
دونوں متاثرین کی بازیابی تک امدادی سرگرمیاں مکمل توانائی کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی، حکام


اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے دوران برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائر کرنل قاضی اسحاق کی لاش مل گئی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش دریائے سواں سے ملی۔ تاہم، بیٹی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیموں کو اہم پیشرفت اس وقت ملی جب انہیں لاپتا گاڑی کا دروازہ اور بونٹ سواں پل کے نیچے سے ملا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا جب تک متاثرہ کاتون کو تلاش نہیں کر لیا جاتا۔
یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب پیش آیا جہاں ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے۔ اچانک بارش کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آ گیا اور ان کی گاڑی پانی میں پھنس گئی۔ گاڑی بند ہونے پر کرنل (ر) قاضی نے اسے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی، مگر پانی کا زور اتنا شدید تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی بہتی ہوئی برساتی نالے میں جا گری۔
عینی شاہدین کے مطابق، کرنل قاضی نے مدد کے لیے آوازیں بھی دیں، لیکن پانی کے تیز ریلے نے سب کو بے بس کر دیا۔ گاڑی زیرزمین چینل میں داخل ہو گئی جہاں پانی کا دباؤ جان لیوا حد تک زیادہ تھا۔
ریسکیو 1122، نیوی کے غوطہ خوروں، اور دیگر امدادی اداروں نے جدید آلات، ڈرون کیمروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سرچ آپریشن جاری رکھا۔ سواں پل اور نالے کے گرد و نواح میں کھدائی اور چھان بین جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں نالے کے اندر موجود زیرزمین گزرگاہوں، پانی کے بہاؤ کے رخ اور ممکنہ پھنسی ہوئی جگہوں کی بھی جانچ کر رہی ہیں۔
علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور اہلِ خانہ بے چینی سے کسی معجزے کے منتظر ہیں۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ جب تک دونوں متاثرین کی بازیابی نہیں ہو جاتی، امدادی سرگرمیاں مکمل توانائی کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

بلوچستان : بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد وں اور سہو لتکاروں کا انجام عبرتناک ہو گا، وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل

نامور اداکار عاصم بخاری کی صحت پہلے سے بہتر ،اسپتال سے گھر منتقل
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کے حوالے سے بڑی خبر،بھارتی بورڈ کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت مل گئی
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی
- 11 منٹ قبل

ایشیا کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ اے سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاپو ایکٹ : پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور،عدالت نے سزا معطل کر دی
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ٹیموں کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

خضدارمیں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا سے نو منتخب5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ ،غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے فوری خاتمے پر زور
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 8 منٹ قبل