لاہور،ملتان،سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا
لاہور بورڈ میں حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی ، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد علی 1187 نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔


ویب ڈیسک: لاہور،ملتان ،ساہیوال راولپنڈی اور سرگودھا سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن لارنس کالج گھوڑا گلی کے محمد عثمان ، دوسری پوزیشن تلا گنگ کی بسمہ علی اور تیسری پوزیشن بحریہ فائونڈیشن چکوال کی مریم شہزادی نے لی۔
اسی طرح لاہور میں حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد علی 1187 نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔
ترجمان لاہوربورڈ کے مطابق میٹرک امتحان میں 2 لاکھ 54 ہزار 12 طلبہ نے حصہ لیا ،ایک لاکھ 65 ہزار 912 امیدوار کامیاب اور 88 ہزار 100 فیل ہو گئے ، کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا،جبکہ ملتان میں دنیا پور کے طالب علم ہارون حامد نے 1193 نمبر لے کر پہلی، حسینہ فاطمہ نے 1188 نمبر لے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اعدادو شمار کے مطابق ایک لاکھ 24 ہزار 138 طلبہ نے امتحان دیا ، سائنس گروپ میں 38 ہزار 607 طلبہ کامیاب ہوئے ، آرٹس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کی شرح 20۔47 فیصد رہی۔ سائنس گروپ میں 43 ہزار 690 طالبات نے کامیابی حاصل کی۔
اس کے علاوہ گوجرانوالہ ، سرگودھا اور بہاولپور میں طالبات نے پوزیشنز حاصل کیں۔

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ ،غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے فوری خاتمے پر زور
- 2 hours ago

ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 4 hours ago

خضدارمیں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد
- 3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- a minute ago

بلوچستان : بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد وں اور سہو لتکاروں کا انجام عبرتناک ہو گا، وزیر داخلہ
- an hour ago
.jpg&w=3840&q=75)
توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی
- 4 minutes ago

ایشیا کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ اے سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا
- an hour ago

خیبر پختونخوا سے نو منتخب5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل
- 2 hours ago

نامور اداکار عاصم بخاری کی صحت پہلے سے بہتر ،اسپتال سے گھر منتقل
- 2 hours ago

پاپو ایکٹ : پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور،عدالت نے سزا معطل کر دی
- 3 hours ago

پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ٹیموں کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

ایشیا کپ کے حوالے سے بڑی خبر،بھارتی بورڈ کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت مل گئی
- 2 hours ago