Advertisement
پاکستان

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر صدر مملکت اور وزیر اعظم نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 22nd 2025, 6:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

قلات: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے قلات میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 اور 21 جولائی کو دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی۔

ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

دوسری جانب دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر صدر مملکت اور وزیر اعظم نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو فتنتہ الہندوستان کے  8 دہشت گردوں کے خاتمے پر  خراجِ تحسین کیا۔

 اپنے بیان میںصدر مملکت نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی بہادر فورسز  کے ساتھ کھڑی ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گرد امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔  قوم متحد ہے، دہشتگردی کو  ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، ملکی سالمیت کے دشمن فتنہ الہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، حکومت دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement
اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

  • 14 گھنٹے قبل
وویمنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

وویمنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • 12 گھنٹے قبل
 چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

 چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت کا کسانوں کو 300ارب کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان 

وفاقی حکومت کا کسانوں کو 300ارب کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان 

  • 11 گھنٹے قبل
افغانستان میں موجود دہشت گرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ  ہے،دی ڈپلومیٹ

افغانستان میں موجود دہشت گرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ  ہے،دی ڈپلومیٹ

  • 14 گھنٹے قبل
 اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم

 اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم

  • ایک دن قبل
امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کی اہم شقیں سامنے آ گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کی اہم شقیں سامنے آ گئیں

  • 14 گھنٹے قبل
شوبز حلقوں میں جوش، عون علی خان نئی فیچر فلم "ریڈ لائن" کا حصہ بن گئے

شوبز حلقوں میں جوش، عون علی خان نئی فیچر فلم "ریڈ لائن" کا حصہ بن گئے

  • 11 گھنٹے قبل
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرآزاد کشمیرکےعوام کا شدید ردعمل

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرآزاد کشمیرکےعوام کا شدید ردعمل

  • 11 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث پارا چنار بنیاد ی سہولتوں سے محروم

خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث پارا چنار بنیاد ی سہولتوں سے محروم

  • 11 گھنٹے قبل
سینیٹ کا اجلاس پیر کو طلب، پانچ نکاتی ایجنڈا جاری

سینیٹ کا اجلاس پیر کو طلب، پانچ نکاتی ایجنڈا جاری

  • 12 گھنٹے قبل
ملک میں معاشی استحکام آ چکا،  حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے،عطا تارڑ 

ملک میں معاشی استحکام آ چکا،  حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے،عطا تارڑ 

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement