ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، خوفزدہ بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
ٹورنامنٹ کی انتظامیہ ڈبلیو سی ایل نے ٓج ہونے والے میچ کو باقاعدہ طور پر منسوخ کر دیا


کرکٹ کے شائقین کے لیے افسوسناک خبر آئی ہے، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں آج برمنگھم میں کھیلا جانے والا پاکستان اور بھارت کا بڑا میچ منسوخ کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کی انتظامیہ ڈبلیو سی ایل نے میچ کو باقاعدہ طور پر منسوخ کر دیا۔
بھارتی کھلاڑیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر پاکستان کی جانب سے سابق کپتان شاہد آفریدی کھیلیں گے تو وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔
بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ اور دیگر نے بغض اور ذاتی اختلافات کی بنیاد پر شرکت سے انکار کیا، جس سے شائقین کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈبلیو سی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے باقی تمام میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے جبکہ آج کے میچ کے لیے خریدے گئے ٹکٹس کی مکمل رقم شائقین کو واپس کر دی جائے گی۔
یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی جانب سے کھیل کو کھیل کے بجائے سیاسی اور ذاتی بنیادوں پر استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے بین الاقوامی اسپورٹس کی روح کو نقصان پہنچتا ہے۔

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان ، سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 22 منٹ قبل

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 27 منٹ قبل

پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی
- 32 منٹ قبل
ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 18 منٹ قبل

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹٹ جاری کر دیئے
- 40 منٹ قبل