Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار

کراچی میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Jul 20th 2025, 9:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی۔ 

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد شہر میں موسم خوشگوار ہوگیا۔ 

صبح سویرے کراچی میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے، کراچی کے متاثرہ علاقوں میں سکیم 33، گڈاپ، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، شاہ فیصل کالونی، ایئرپورٹ کے اطراف، طارق روڈ، بلوچ کالونی اور دیگر علاقوں میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، آئی آئی چندریگر روڈ، ائیرپورٹ، ملیر، گلستان جوہر، اسکیم 33،گلشن اقبال، نارتھ کراچی اور نیوکراچی سمیت شہر کے مختلف علاقوں  میں بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدرآباد، مٹیاری، بدین، ہالا، ٹنڈو باگو، میر پور خاص اور ٹنڈوالہٰ یار میں بھی بادل برسے ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، جنوبی پنجاب ، بلوچستان، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں  میں بارش کا امکان ہے۔

 پی ڈی ایم اے کی جانب سے آج سے 25 جولائی کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے18اضلاع میں بارشوں کاالرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

Advertisement
پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا

  • 4 منٹ قبل
 خیبر پختونخوا،سینیٹ کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی

 خیبر پختونخوا،سینیٹ کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی

  • 3 گھنٹے قبل
سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے

  • 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام

  • 17 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا ، اپوزیشن لیڈر عباداللہ کا  حلف برداری اجلاس ملتوی کرنے پر عدالت جانے کا اعلان

خیبرپختونخوا ، اپوزیشن لیڈر عباداللہ کا حلف برداری اجلاس ملتوی کرنے پر عدالت جانے کا اعلان

  • 40 منٹ قبل
مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز  کا  آپریشن، 3 دہشتگرد  ہلاک

مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد  ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق

پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق

  • 4 گھنٹے قبل
بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب

  • 14 گھنٹے قبل
 ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق

 ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق

  • 4 گھنٹے قبل
شمالی ایران میں 5.4 شدت کے زلزلے، عوام میں خوف و ہراس

شمالی ایران میں 5.4 شدت کے زلزلے، عوام میں خوف و ہراس

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستانی شاہین  اور بنگال ٹائیگرز  کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20  میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

پاکستانی شاہین اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

  • 5 گھنٹے قبل
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، خوفزدہ بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، خوفزدہ بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement