Advertisement
پاکستان

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف نفاذ کیلئے نیپرا سے باضابطہ رجوع

مجوزہ نیا ٹیرف یکم جولائی 2025 سے نافذ ہو گا جس میں مالی سال 2025-26 کے لیے مختص سبسڈی بھی شامل کی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 30th 2025, 9:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف نفاذ کیلئے نیپرا سے باضابطہ رجوع

وفاقی حکومت نے بشمول کراچی ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف نافذ کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے باضابطہ طور پر رجوع کر لیا ہے۔ مجوزہ نیا ٹیرف یکم جولائی 2025 سے نافذ ہوگا، جس میں مالی سال 2025-26 کے لیے مختص سبسڈی بھی شامل کی گئی ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق، وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے پاور سیکٹر کی سبسڈی 13 فیصد کمی کے بعد 1.036 ٹریلین روپے کر دی ہے، جو گزشتہ سال 1.190 ٹریلین روپے تھی۔

پاور ڈویژن کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں نیپرا کی 23 جون 2025 کو جاری کردہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے ٹیرف کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس نئے تعین کے مطابق، قومی اوسط ٹیرف کو کم کر کے 34 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جو گزشتہ سال 35.50 روپے فی یونٹ تھا۔

درخواست میں قومی بجلی پالیسی 2021 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کی مالی پائیداری کا انحصار مؤثر ٹیرف اسٹرکچر کے ذریعے سروس کی مکمل لاگت کی وصولی پر ہے، جبکہ مخصوص صارفین (لائف لائن، صنعتی و زرعی) کے لیے ہدفی سبسڈی جاری رکھی جا سکتی ہے۔

پاور ڈویژن نے وضاحت کی کہ سماجی و اقتصادی اہداف، بجٹ کی حدود اور نیپرا کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت تمام صارفین اور علاقوں کے لیے یکساں ٹیرف اسٹرکچر برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ اس لیے نیپرا سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام سرکاری ڈسکوز کے لیے یکساں ٹیرف (بشمول سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس) جاری کرے۔

نیپرا ایکٹ کی شِق 31(4) کے تحت نیپرا کو اختیار حاصل ہے کہ وہ سرکاری لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے یکساں ٹیرف کا تعین کرے، اور ماضی میں بھی اسی شق کے تحت ہدفی سبسڈی اور کراس سبسڈی شامل کی جاتی رہی ہے۔ نیپرا نے آخری مرتبہ 13 جولائی 2024 کو یکساں ٹیرف کا تعین کیا تھا۔

پاور ڈویژن کے مطابق یہ نیا مجوزہ ٹیرف وفاقی حکومت کی ملکیتی ڈسکوز کے کنسولیڈیٹڈ مالیاتی تقاضوں پر مبنی ہے، جس کی منظوری کے لیے یہ معاملہ 28 جون 2025 کو کابینہ کو پیش کیا گیا، اور اس منظوری کی روشنی میں یہ تجویز نیپرا کو بھیجی گئی ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ ٹیرف میں یہ تبدیلی اضافی آمدن کا ذریعہ نہیں بلکہ آئینی و پالیسی تقاضوں کے مطابق مالی توازن کے لیے کی گئی ہے۔ اس منظوری کے بعد نیپرا شِق 31(7) کے تحت حتمی یکساں ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جو 14 جولائی 2024 سے نافذ موجودہ ٹیرف کی جگہ لے گا۔

مزید یہ کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ کراچی الیکٹرک (کے-الیکٹرک) کے صارفین کے لیے بھی یکساں صارف ٹیرف برقرار رکھا جائے۔ اس مقصد کے لیے حکومت براہِ راست اور بالواسطہ سبسڈی فراہم کرے گی، اور کے-الیکٹرک کے متغیر چارجز کو بھی نیپرا کے تعین کردہ مالی تقاضوں کے مطابق ترمیم کر کے یکساں ساخت میں شامل کیا جائے گا۔

نیپرا کو جمع کرائی گئی ایک علیحدہ درخواست کے ذریعے کے-الیکٹرک کے لیے ترمیم شدہ متغیر چارجز اور یکساں ٹیرف اسٹرکچر کی توثیق بھی طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے اس مجوزہ ٹیرف پر عوامی سماعت کے لیے یکم جولائی 2025 کی تاریخ مقرر کی ہے، جس میں تمام علاقائی اور صارفین کی سطح پر ٹیرف میں یکسانیت لانے کے حکومتی فیصلے پر مہر ثبت کی جائے گی۔

Advertisement
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات برداشت کرے گی،وزیراعظم

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات برداشت کرے گی،وزیراعظم

  • 8 گھنٹے قبل
 لبنان پر اسرائیلی حملہ ایران امریکا معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا،عباس عراقچی کا انتباہ

 لبنان پر اسرائیلی حملہ ایران امریکا معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا،عباس عراقچی کا انتباہ

  • 8 گھنٹے قبل
عالمی  شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

  • ایک دن قبل
امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے، سیکیورٹی ذرائع

امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے، سیکیورٹی ذرائع

  • 8 گھنٹے قبل
روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

  • ایک دن قبل
پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈاور مائیگرنٹ ریسورس سینٹرپاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈاور مائیگرنٹ ریسورس سینٹرپاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • 5 گھنٹے قبل
امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا ، حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپنی چاہئے،ٹرمپ

امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا ، حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپنی چاہئے،ٹرمپ

  • 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے مختلف اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ،عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر خراج تحسین

وزیراعظم سے مختلف اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ،عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر خراج تحسین

  • 9 گھنٹے قبل
ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

  • ایک دن قبل
اپوزیشن کے شور شرابے میں پنجاب کا  بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز

اپوزیشن کے شور شرابے میں پنجاب کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز

  • 8 گھنٹے قبل
طالبان رجیم نے افغان  شہریوں کیلئے قید خانہ اور امن دشمنوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا،عالمی جریدہ

طالبان رجیم نے افغان شہریوں کیلئے قید خانہ اور امن دشمنوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا،عالمی جریدہ

  • 8 گھنٹے قبل
اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارودو دیگر مواد  برآمد

اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارودو دیگر مواد برآمد

  • 8 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement