اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین اسکول پر بمباری کی گئی


غزہ میں اسرائیل فوج کی بربریت جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 68 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین اسکول پر بمباری کی گئی۔ اس کے علاوہ غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی حملہ ہوا۔اتوار کو اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 68 فلسطینی شہید ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران سے جنگ بندی کے بعد غزہ میں بڑے آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے شمالی غزہ کے گنجان آباد علاقوں کو فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
اتوار کو اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرقی زیتون، تفاح، دراج، صبرہ، جبالیہ البلد، جبالیہ کیمپ اور تل الزعتر سمیت مجموعی طور پر17 علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر جنوبی علاقے المواسی کیمپ کی جانب منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہےکہ فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کریں گی، اگر ان علاقوں کو فوری خالی نہ کیا گیا تو یہاں کے مکینوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد اسے وسطی علاقوں تک پھیلانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج نے غزہ پر بے رحمانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 56 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی وزیر اعلیٰ کو خوش کرنے کے لیے اراکین کو معطل کیا،شیخ وقاص اکرم
- 18 منٹ قبل

پی ٹی وی اصلاحاتی منصوبے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ عطااللہ تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ اجلاس کا صدر منتخب
- 9 منٹ قبل

پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرگئی،رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی مسلم لیگ ن میں شامل
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی
- 27 منٹ قبل

ا مریکا ناقابل اعتبار ہے اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا،سربراہ ایرانی عدلیہ
- 40 منٹ قبل

وزیراعظم کاسیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات
- 2 گھنٹے قبل
ٹرمپ نے ایران سے کسی بھی قسم کی بات چیت یا پیشکش کی خبروں کی تردید کر دی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو بڑا جھٹکا، 13 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی واپس لینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 منٹ قبل

جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنےکا امکان، وزارت خزانہ
- 3 گھنٹے قبل

گورنرکے پی کا نے سیاحوں کی جان بچانے والے دونوں نوجوانوں کو عمرےپر بھیجنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل