اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عدالتی عمل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا، امریکی صدر


مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر کرپشن اسکینڈل کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے اور عدالتی کارروائی کو خوفناک قرار دیدیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے حماس کے ساتھ ڈیل کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ایسے نازک وقت میں اُن پر عدالتی کارروائی ڈیل کے عمل میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو وزیراعظم ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف امریکا کے ساتھ مل کر بڑی کامیابیاں حاصل کر چکا ہو، کیا وہ سارا دن عدالت کے کمرے میں گزارے گا؟
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ہر سال اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، جو دنیا کے کسی بھی ملک پر خرچ کی جانے والی رقم سے کہیں زیادہ ہے، اس لیے واشنگٹن اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف اس عدالتی عمل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی عدالت میں نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات زیر سماعت ہیں، اور اُن کی حکومت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کے لیے دباؤ میں ہے۔
دوسری جانب اسرائیل میں ایک بار پھر ہزاروں شہری نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، تل ابیب کی مرکزی شاہراہوں پر احتجاجی مظاہرین نے ریلیاں نکالیں اور حکومت پر یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر شدید تنقید کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی حکومت نہ صرف غزہ میں جاری جنگ کو طول دے رہی ہے بلکہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کی واپسی کے لیے سنجیدہ اقدامات بھی نہیں کیے جا رہے۔
ریلی کے شرکاء نے حکومت سے فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ موجودہ پالیسی نہ صرف خطے میں مزید تباہی کا سبب بن رہی ہے بلکہ اسرائیلی معاشرے کو اندرونی طور پر بھی تقسیم کر رہی ہے۔

افغانستان میں موجود دہشت گرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے،دی ڈپلومیٹ
- 11 گھنٹے قبل

سینیٹ کا اجلاس پیر کو طلب، پانچ نکاتی ایجنڈا جاری
- 9 گھنٹے قبل

وویمنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں معاشی استحکام آ چکا، حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے،عطا تارڑ
- 9 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم
- ایک دن قبل

شوبز حلقوں میں جوش، عون علی خان نئی فیچر فلم "ریڈ لائن" کا حصہ بن گئے
- 8 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
- 11 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا کسانوں کو 300ارب کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرآزاد کشمیرکےعوام کا شدید ردعمل
- 8 گھنٹے قبل

امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کی اہم شقیں سامنے آ گئیں
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث پارا چنار بنیاد ی سہولتوں سے محروم
- 8 گھنٹے قبل

چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ایک دن قبل













