مارک رُٹے نے پیغام میں لکھا: "ایران میں آپ کی فیصلہ کن کارروائی پر مبارکباد اور شکریہ۔ یہ ایک غیر معمولی اقدام تھا، جس کی جرأت کسی اور میں نہیں تھی


امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رُٹے کی جانب سے بھیجا گیا ایک ذاتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر کے سفارتی روایات کو نظرانداز کر دیا۔
امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق عالمی رہنماؤں کے مابین ہونے والی ذاتی اور سفارتی نوعیت کی گفتگو عموماً خفیہ رکھی جاتی ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیغام کو ممکنہ سیاسی فائدے کے پیش نظر عوامی کر دیا۔
ٹرمپ نے یہ پیغام اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر شیئر کیا، جو بظاہر "سگنل" نامی ایپ پر انہیں موصول ہوا تھا۔ اس پیغام میں مارک رُٹے نے ایران پر مبینہ امریکی جوہری حملوں کے بارے میں ٹرمپ کے کردار کی تعریف کی۔
مارک رُٹے نے پیغام میں لکھا: "ایران میں آپ کی فیصلہ کن کارروائی پر مبارکباد اور شکریہ۔ یہ ایک غیر معمولی اقدام تھا، جس کی جرأت کسی اور میں نہیں تھی۔"
نیویارک ٹائمز کے مطابق نیٹو نے اس پیغام کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ مارک رُٹے کی طرف سے ٹرمپ کو بھیجا گیا تھا۔ تاہم نیٹو یا مارک رُٹے کی جانب سے اس پیغام کے منظر عام پر آنے پر تاحال کوئی باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 19 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 16 hours ago

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 17 hours ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 17 hours ago

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 19 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 5 minutes ago

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 20 hours ago

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 17 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 14 hours ago

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 20 hours ago

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 20 hours ago











