اسرائیلی فوج نے دعوی کیا تھا کہ اس نے ایران کے چھ ائیر بیسز پر کارروائی کرتے ہوئے 15 کے قریب ایرانی فضائیہ کے طیاروں کو تباہ کیا۔


تہران : امریکا کے بعد اسرائیلی ائیر فورس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ایران کی جوہری تنصیب فردو پرفضائی حملہ کر دیا جس کے بعد جوہری پلانٹ میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کی ایرانی حکام نے تصدیق کر دی ہے۔
اسرائیل فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائیہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایران کی ایٹمی سائٹ فردو پر حملہ کیا ،جس سے جوہری تنصیب کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعوی کیا تھا کہ اس نے ایران کے چھ ائیر بیسز پر کارروائی کرتے ہوئے 15 کے قریب ایرانی فضائیہ کے طیاروں کو تباہ کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول طیاروں کے ذریعے ایران کے 15 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کیا گیا، ان حملوں میں رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بھرنے والا طیارہ اور ایرانی حکومت کے زیرِ استعمال ایف-14، ایف-5 اور اے ایچ ون طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے ان ہوائی اڈوں سے پرواز کی صلاحیت اور ایرانی فوج کی فضائی طاقت کے آپریشن کو متاثر کیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نےان حملوں کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ ایران کے شہر کرج اور تہران پر بھی میزائل حملے کیے گئے ہیںاور اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں زوردار دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ شمالی تہران میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔
اسرائیل نے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا اور تہران میں یونیورسٹی پر بمباری کی۔
ادھر قم کے صوبائی عہدیدار نے اسرائیل کے فردو جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوہری پلانٹ میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
اس کے علاوہ ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی نے یزد میں پاسداران انقلاب کے 10 اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایران سے مذاکرات کیلئے امریکی نمائندے کل اسلام آباد پہنچیں گے،صدر ٹرمپ
- 16 گھنٹے قبل

جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، تب تک ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا،ایران
- ایک دن قبل

کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئےخیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری
- ایک دن قبل

اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال
- 15 گھنٹے قبل
ننگرہار سے آواز: افغان شہری کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مدد کی اپیل، ویڈیو وائرل
- 16 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا کینڈین وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں امن اور استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال
- 15 گھنٹے قبل

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے امتحانات ملتوی، کلاسز آن لائن ہونگی
- ایک دن قبل

جے ڈی وینس ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے اسلام آباد جائیں گے،وائٹ ہاؤس
- 15 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے نیتن یاہو کے کہنے پر امریکی فوجیوں کو جنگ میں دھکیلا،کملا ہیرس کا الزام
- ایک دن قبل

ٹرمپ یا کسی اور کو حق نہیں کہ وہ ایران کو پرامن جوہری حقوق سے محروم کرنے کی بات کرے،صدر پزشکیان
- 15 گھنٹے قبل

سمارٹ لاک ڈاون کے باعث لاہور کے تھیٹرز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے
- 15 گھنٹے قبل

وزیر مملکت برائے خزانہ نے ڈیزل کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا عندیہ دے دیا
- ایک دن قبل



.webp&w=3840&q=75)






