Advertisement

ایران نے آبنائے ہرمزمکمل طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا،تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ایران کے اس فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے،ماہرین

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 17th 2026, 6:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران نے آبنائے ہرمزمکمل طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا،تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

تہران: ایران نے امریکہ و اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بند آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر کیا ۔  
ایکس پوسٹ میںوزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کمرشل شپنگ کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی، جنگ بندی کے دوران جہازوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ آمد و رفت اُس مربوط (کوآرڈینیٹڈ) راستے کے مطابق ہوگی جس کا اعلان پہلے ہی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کی جانب سے کیا جا چکا ہے، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت کام کرتی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا کہ ایران کے اس فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

جبکہ اس سے قبل امریکی واسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایران نےآبنائے ہرمز کو مکمل طور پر ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
Advertisement