ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 11.17 فیصد کی کمی کے بعد 83.52 ڈالر فی بیرل ہوگئی،جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 11.32 فیصد کی کمی کے بعد 88.07 ڈالر فی بیرل ہوگئی


ویب ڈیسک:ایران نے امریکہ و اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بند آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی، جب کہ عالمی مارکیٹ میں سپلائی کے خدشات میں واضح کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) دونوں میں 10 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 11.17 فیصد کی کمی کے بعد 83.52 ڈالر فی بیرل ہوگئی،جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 11.32 فیصد کی کمی کے بعد 88.07 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
خیال رہے کہ یہ کمی اس وقت سامنے آئی جب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا کہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کو تجارتی بحری ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔
ایکس پوسٹ میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کمرشل شپنگ کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی، جنگ بندی کے دوران جہازوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں،ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ آمد و رفت اُس مربوط (کوآرڈینیٹڈ) راستے کے مطابق ہوگی جس کا اعلان پہلے ہی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کی جانب سے کیا جا چکا ہے، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت کام کرتی ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا کہ ایران کے اس فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے،جبکہ اس سے قبل امریکی واسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایران نےآبنائے ہرمز کو مکمل طور پر ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل







